ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: بھینس چوری کے الزام میں 32 سالہ نوجوان کا قتل، 6؍افرادگرفتار

بہار: بھینس چوری کے الزام میں 32 سالہ نوجوان کا قتل، 6؍افرادگرفتار

Fri, 18 Dec 2020 22:00:46    S.O. News Service

پٹنہ،18 /دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار میں ایک 32 سالہ شخص کو پیٹ کر قتل کردیا گیا۔دارالحکومت پٹنہ کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں متوفی پر بھینس چوری کرنے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شکایت میں دیئے گئے تمام چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یہ واقعہ بدھ کی صبح پٹنہ میں پھلواری شریف کے قریب پیش آیا۔ مقتول محمد عالمگیر کو صبح 3 بجے ایک گؤشالہ بھینس کھولتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے پیٹا گیا تھا۔ عالمگیر کے ساتھ ساتھ ایک اور شخص وہاں پر موجود تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔عالمگیر کو پکڑنے کے بعد اسے گھنٹوں تک مارا پیٹا گیا، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

2017 میں گؤرکشہ گروپوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ان واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے میں کسی کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہندو مذہب میں گائے کو مقدس سمجھا جاتا ہے اور ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں ان کی قربانی یا کھانا غیر قانونی ہے۔ 


Share: